حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے پہلے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعدازاں دوسرے بھائی کو بھی اغوا کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی۔

پولیس کے مطابق گاؤں لکھیا کے رہائشی اصغر کا مبینہ طور پر اپنے دو بھائیوں ظفر اور نصر اللہ سے زمین کا تنازع تھا۔

6 روز قبل اصغر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی نصر اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے اصغر اور اس کے بیٹے سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

بعد میں اصغر اور اس کے ساتھیوں نے دوسرے بھائی ظفر کو بھی اغوا کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہادی، جو بعدازاں لیہ کے قریب سے ملی۔

پولیس کے مطابق اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم اصغر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے