نوجوان اندھیرے سے بیسویں دن ہار گیا

آسٹریلیا: کیا آپ کسی ایسے مکمل اندھیرے کمرے میں رہ سکتے ہیں جہاں صرف آپ ہوں اور دوسرے تمام لوگوں سے سارے رابطے منقطع ہوں، صرف یہی نہیں بلکہ آپ کو وہاں ایک منٹ کی روشنی کی بھی اجازت نہ ہو، اگرچہ یہ مشکل ترین کام ہے لیکن صرف ایک ماہ گزار کر آپ سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم جیتنے کے لیے خود کو آزما سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں تاش اور جوے کے کھلاڑی رِچ الاٹی کو ان کے ایک دوست روری ینگ نے کھیل کے دوران پیشکش کی کہ اگر وہ 30 روز تک کسی سے رابطے کے بغیر تنہا ایک گھپ اندھیرے کمرے میں گزارے تو وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام میں دے گا اور شرط ہارنے کی صورت میں رِچ اپنے دوست روری کو یہ رقم دے گا۔

اس شرط کا مقصد کسی شخص کے اعصاب کی مضبوطی کو نوٹ کرنا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے اکاؤنٹ میں ایک ایک لاکھ ڈالر جمع کرادیئے اور کھیل شروع ہوا۔
بعد ازاں 11 صفحات کی قانونی دستاویز بنائی گئی اور سہ رکنی ججوں کے پینل نے اس پر عمل درآمد کا جائزہ لینا شروع کیا۔ 21 نومبر 2018ء کو لاس ویگاس میں ایک چھوٹا مگر تاریک کمرہ بنایا گیا۔ اس کمرے میں ایک بستر، غسل کی جگہ، کھانے پینے کی چیزوں سے بھرا فریج (جس میں لائٹ نہیں تھی) اور غسل کی تمام ضروری اشیا رکھی گئی تھیں۔

رچ کا بیرونی دنیا سے رابطہ بند تھا اور اسے روشنی کی کوئی شے پاس رکھنے کی اجازت نہ تھی۔ رچ کو وقفے وقفے سے پیشاب کے نمونے جمع کرانے تھے تاکہ ثابت ہوسکے کہ وہ اس کے لیے کوئی دوا تو نہیں کھارہا تاہم اسے اپنی پسند کا کھانا کھانے کی اجازت تھی۔

یہ کھانا روری خود لاتا تاکہ وہ رِچ کی دماغی کیفیت کا جائزہ بھی لے سکے تاہم رچ کو بتائے بغیر اس نے لائیو اسٹریمنگ کا کیمرا لگادیا تھا تاکہ اس کے اہلِ خانہ اسے دیکھ سکیں جو 24 گھنٹے اس کی ویڈیو نشر کررہا تھا۔

پہلے نوجوان پرجوش تھا لیکن بیسویں روز جیسے ہی اس کا دوست کھانا لایا تو اس کے دوست نے اسے 25 ہزار ڈالر کے بدلے شرط ختم کرنے کا کہا لیکن پھر رقم بڑھا کا 62 ہزار 400 ڈالر کردی اور یوں 20 روز بعد رچ کی ہمت جواب دے گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے