نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، لیگی کارکنان کوٹ لکھپت پہنچ گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت پہنچ گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے جہاں وہ آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

جعمرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے، اور آج کے ان کے اہلخانہ، لیگی رہنما اور جیل مینول میں شامل افراد ہی ملاقات کر سکیں گے۔

لیگی کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو انہیں سنائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے