وزارت پیٹرولیم کو فوری جامع پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے کے لیے وزارت پیٹرولیم کو فوری جامع پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی بہت بڑی اکثریت گیس سے محروم ہے جس کی وجہ گیس کی سپلائی میں کمی ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 28 فیصد عوام کو موجودہ سسٹم کی عام گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ 63 فیصد عوام ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کو ہر سال 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کو گیس سے متعلق جامع پالیسی فوری بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے جب وزارت پیٹرولیم سنبھالی تو ایک روپہ بھی قرضہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی خود کو گیس کا آئن اسٹائن ہی سمجھتے ہیں لیکن انہوں نےگیس سیکٹر کو اربوں روپے کا مقروض کر کے چھوڑا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس چیز پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ہاتھ رکھا اس میں کرپشن ںظر آئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے