کیاواقعی نارویجین میوزک بینڈ نےالبم میں کائنات تباہ کرنے والا کوڈ شامل کیا ہے؟

kaainatناروے کے راک موسیقی کے بینڈ ’’ گزپاچو‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے البم کی سی ڈی میں ایسا کوڈ ڈالا ہے جس سے کائنات تباہ ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ناروے کے میوزیکل بینڈ  ’’گزپاچو‘‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوانٹم زینو افیکٹ کے تحت کائنات میں الیکٹرون ذرات تعداد اس کی ابتدا سے یکساں ہے اور ان میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ کائنات میں موجود تمام ذرات کی تعداد یکساں ہونے پر یہ ذرات کائنات کے ذرات سے جوڑے بنالیں گے اور یوں کائنات میں انتشار پیدا ہوجائے گا اور کائنات تباہ ہوجائے گی ۔

میوزیکل بینڈ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنے نئے البم کے آخر میں آوازوں کا ایک چھوٹا کوڈ داخل کیا ہے، عام طور پر گانوں کی سی ڈی میں اس طرح کے کوڈ شامل کیے جاتے ہیں اور ہر بار سی ڈی چلنے پر وہ ایک نمبر بناتے ہیں لیکن اس سی ڈی پر تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے اور اگر اس کوڈ کے نمبر کی تعداد کائنات میں موجود تمام الیکٹرون کی تعداد کے عین برابر ہوجائے تو اس سے پوری انسانیت کا خاتمہ ہوسکتا ہے، سی ڈی کے آخر میں تھوڑا سا شور سنائی دیتا ہے جو ڈجیٹل ڈیٹا کی صورت میں ایک موقع پر پہنچ کر کائنات میں موجود تمام ذرات کے برابر ہوجائے گا بشرطیکہ اس سی ڈی کو بہت سے لوگ ایک ساتھ چلائی۔

دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نظری طور پر یہ ممکن ہے کہ زمین پر ایک ساتھ کائنات میں موجود تمام الیکٹرانوں کے برابر نمبر پیدا کیے جاسکتے ہیں جس کا اثر کائنات پر ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے