وائرس کے بعد اب لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے لیے تباہ کن یو ایس بی بھی آ گئی

usbروسی ہیکرز نے ایسی یوایس بی تیار کی ہے جو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت ہر اس چیز کو سیکنڈوں میں راکھ کرسکتی ہے جس میں اسے نصب کیا جاسکتا ہے۔

’’ڈارک پرپل‘‘ کے خفیہ نام سے کام کرنے والے ایک روسی سیکیورٹی محقق نے یہ یو ایس بی تیار کی جس سے ایک ویڈیو میں اپنا لیپ ٹاپ تباہ کرنے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ہیکرز کے مطابق یوایس بی سے اس کے لیپ ٹاپ کا سرکٹ ضرور جلا ہے لیکن ہارڈ ڈرائیو ٹھیک ہے اور اس سے وہ اپنا ڈیٹا نکال سکتا ہے۔  ڈارک پرپل کے کے مطابق کپمیوٹر ہو یا لیپ ٹاپ، یوایس بی پورٹ خطرناک جگہ ہے جب کہ اس کے علاوہ یہ یوایس بی راؤٹر، اسمارٹ فون، ٹی وی اور دیگر آلات کو بھی سیکنڈوں میں تباہ کرسکتی ہے اور ذرا سی تبدیلی کے بعد اس سے ہارڈ ڈرائیو کو بھی تباہ کرنا ممکن ہے۔

ڈارک پرپل کےمطابق یو ایس بی ایک لمحے کے لیے 220 وولٹ خارج کرکے الیکٹرانک آلات کو ناکارہ بناسکتی ہے اور اس قاتل یو ایس بی کو ایسے صحافی اور دیگر افراد استعمال کرسکتے ہیں جو نہیں چاہتے کہ کوئی ان کا ڈیٹا دیکھے اور مشکل وقت میں وہ اس یوایس بی سے اپنے کمپیوٹر پر خودکش حملہ کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے