ترکی نےفضائی حدود کی خلاف ورزی پہ پغیر پائلٹ کے طیارہ مار گرایا

ترکی کی آرمی نے اعلان کیا کہ انہوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پہ پغیر پائلٹ کے طیارہ مار گرایا ہے

ترکی آرمی کا کہنا تھا کہ طیارہ کو ترکی کی حدود کی خلاف ورزی کرنے پہ تین بار وارننگ دی گئی جس کے بعد طیارے کو نشان بنایا گیا
ترکی کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ طیارہ کس ملک کا ہے

یاد رہے کہ روس کے طیارے آج کل شام میں بشارت حکومت کی حمایت میں جہادیوں پہ فضائی حملے کررہے ہیں

اورترکی یہ بات کہہ چکا ہے کہ روسی جنگی طیارے اس ماہ کے شروع سے ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہے ہیں

جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پہ خبر ایجنسی راؤٹرز کو بتایا کہ ترکی نے جو طیارہ مار گرایاہے وہ روس کا ہے

جبکہ دوسری طرف روس کا کہنا ہے اس کے تمام طیارے صحیح سالم واپس پہنچ چکے ہیں

روس کے وزارت دفاع کے ترجمان ایغور کوناشکوف کا کہنا تھا کہ ان کے تمام طیارے بحفاظت اپنی حدود میں پہنچ چکے ہیں اور روسی بغیر پائلٹ کے طیارے انہی راستوں اور قواعد کی پابندی کرتے ہیں جس کی انہیں ہدایات دی جاتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے