چیف جسٹس کا لاہور میں سرکاری اراضی پر قائم 24 پیٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں سرکاری اراضی پر قائم 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق لاہور میں 24 پیٹرول پمپس سرکاری اراضی پر قائم ہیں جن کی لیز ختم ہوئے مدت ہو گئی مگر پیٹرول پمپس مالکان نہ سرکار ی اراضی واپس کررہے ہیں اور نہ ہی کرائے کی مد میں رقم اداکر رہے ہیں۔

عدالت نے ڈی سی لاہور کو حکم دیا کہ ان 24 پیٹرول پمپس کی نیلامی کا عمل شروع کیا جائے اور عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سرکاری اراضی کی بندر بانٹ کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے