شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

فواد چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں جن کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

سعودی وزیر اطلاعات نے بھی فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے