پنجاب اسمبلی میں اسپیکرکوپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دینے کی ترمیم منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دینے کیلئے ترمیم منظور ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہی کے زیرصدارت ہوا جس میں پنجاب اسمبلی نے رولز آف پروسیجر میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے اسپیکر کو کسی بھی گرفتار رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار دینےکیلئے ترمیم منظور کرلی ہے جس کے مطابق کسی بھی گرفتار رکن کو ایوان میں لانے کیلئے اسپیکر کو درخواست دی جاسکے گی۔

اس کے بعد اسپیکر گرفتار رکن کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے سمن جاری کرسکے گا۔

متعلقہ اتھارٹی گرفتار رکن کو اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرے گی اور اجلاس کے اختتام پر گرفتار رکن کو سارجنٹ ایٹ آرمز متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس، استحقاق اور دیگر قائمہ کمیٹیوں کے ارکان میں بھی اضافے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 11 کردی گئی جب کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کیلئے کورم 3 ارکان سے بڑھا کر 4 کردیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس اور استحقاق کمیٹی ارکان کی تعداد 13 سے بڑھا کر 17 کردی گئی جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور استحقاق کمیٹی کا کورم 4 ارکان سے بڑھاکر 6 کردیا گیا۔

ایوان کی منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر فوری نافذ العمل ہوں گے۔

دوسری جانب ترمیم منظور ہوتے ہی حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اپنے بھائی سعد رفیق کے ساتھ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے