گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں پر ٹیکسز، ڈیوٹیاں فارن ایکسچینج سے کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم منظوریاں دی گئیں۔

ای سی سی نے ذاتی،گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں پر ٹیکسز، ڈیوٹیاں فارن ایکسچینج سے کرنے کی منظوری دے دی۔

درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے مقامی رشتے دار ادا کریں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم فروری سے 30 جون تک کپاس کی درآمد پر کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے برآمدی پالیسی آرڈر 2016 اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں بھی ترامیم کی منظوری دے دی جس سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے