گزشتہ 35 برس سے صرف پیلا لباس پہننے والا شخص

حلب: کیا آپ مسلسل 35 برس تک صرف ایک ہی رنگ کا لباس پہن سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ملیے شام کے ایک باشندے سے جو مسلسل تین دہائیوں سے صرف پیلا لباس پہنتا ہے اور اسی بنا پر اسے پیلا آدمی بھی کہا جاتا ہے۔

شام کے تاریخی شہر حلب میں 68 سالہ ابوذکور کی کہانی جنوری 1983ء سے شروع ہوتی ہے جب اس نے فیصلہ کیا کہ وہ صرف پیلا لباس ہی پہنے گا یہاں تک کہ وہ ٹائی اور زیرجامہ بھی پیلے رنگ کا ہی پہنتا ہے۔

اگر کوئی کپڑا پیلا ہونے سے رہ جاتا ہے تو وہ اسے رنگتا ہے یا اس پر پیلی نیل پالش پھیر دیتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 35 برس سے جاری ہے۔ اس کے پاس پیلے رنگ کے درجن سے زائد ہیٹ ہیں ان کی چھتری اور اسمارٹ فون کا کور بھی پیلا ہی ہے۔

ابوذکور نے چینی میڈیا کو بتایا کہ میرے لیے پیلا رنگ محبت کی علامت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کسی شخص نے مسلسل 35 برس تک دن رات، گھر میں یا باہر پیلا لباس نہیں پہنا ہوگا، جب بھی میں نے رنگ بدلنے کی کوشش کی مجھے بہت عجیب گمان ہوا اور میں دوبارہ پیلے رنگ پر آگیا۔

ابوذکور کے گھر کا دروازہ، میز، پردے ، بیڈ شیٹ اور کوڑے دان کا رنگ بھی پیلا ہی ہے۔ شام کی جنگ میں لوگ اسے کبھی صدر بشار الاسد کا ایجنٹ اور کچھ لوگ القاعدہ کا مخبر بھی سمجھتے ہیں اسی لیے 2013ء میں شامی لبریشن آرمی کے لوگوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی گئی۔

تشدد کرنے والے افراد اس سے پوچھتے رہے کہ وہ کس کا وفادار ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں تو بہت پہلے سے ہی پیلا لباس پہن رہا ہوں جو میری پہچان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے