حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے آج حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ ‘کیا وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟’

جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ‘حمزہ شہباز محب وطن شہری ہیں اور انہوں نے سابق آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی ملک نہیں چھوڑا’۔

حمزہ شہباز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ‘گذشتہ برس نومبر میں برطانیہ جاتے وقت ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے’۔

جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ ‘ایک شریف آدمی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا ہے’۔

اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب عدالت عالیہ نے وقافی حکومت سے بھی 15 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے