لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

لوئی ویل: امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل (Louisville) انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے بدھ (16 جنوری) کو ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا۔

دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ چیمپیئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔

میئر گریگ فشر کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اپنی باکسنگ کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کے اپنے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔

لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ وہی وقت ہے جب یہ شہر باکسنگ چیمپیئن کے اعزاز میں ‘آئی ایم علی’ (I Am Ali) فیسٹیول کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عظیم باکسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے، جبکہ اس کا ایک مقصد شہر میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے