انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز سارہ ٹیلر آج ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں ،وہ مردوں کی ٹیم کی طرف سے اے کرکٹ کھیلنے والی پہلی خاتون کر کٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کریں گی ۔
26 سالہ عالمی نمبر دوخاتون بلے باز کوآسٹریلیا کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس نے بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیا ہے اوروہ آج ایڈیلیڈ میں ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن مقابلوں کے سلسلے میں پورٹ ایڈیلیڈ کیخلاف اپنے جوہر دکھائیں گی ۔
واضح رہے سارہ ٹیلر اس سے قبل مردانہ انگلش کلب ویمبلے کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیگ میں کھیل چکی ہیں۔