آصف زرداری نجومی بننے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دیں

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نجومی بننے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو حادثاتی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کر سکتے۔

سابق صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو حادثاتی وزیراعظم کہنے والے زرداری خود بینظیر بھٹو کے حادثے کی بنیاد پر صدر بنے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پورے تزک و احتشام سے اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نجومی بننے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس فیصلے پر زرداری، مراد علی شاہ اور بلاول کے پاؤں تلے سے زمین سرک گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور مراد علی شاہ جلسیاں، جلسیاں کھیل کر این آر او کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ تو ہو سکتا ہے لیکن میل ملاپ اور مفاہمت کی سیاست ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کرپشن میں تو تحریک انصاف سے جیت سکتی ہے لیکن کرکٹ میچ میں ہمار ے ساتھ میچ میں نہیں۔

[pullquote]پورا ملک سن لے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں: زرداری[/pullquote]

بدین: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیشگوئی کی ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان پانچ سال نکال سکیں۔

بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔

آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے