حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سوال کیا تھا اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی۔

شہبازشریف کے شکوے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کرے گا۔

حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ایوان میں کہا کہ اپنی طرف سے گارنٹی دیتا ہوں کوئی غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرے گا، ہماری لڑائی سے ہم سب کا تماشا بن رہا ہے۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کئی مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہ اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر نہ صرف جملے کسے بلکہ تضحیک آمیز گفتگو بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے