خاتون کے حلق میں 3 ماہ سے براجمان زندہ جونک برآمد

ویت نام: ہم جانتے ہیں کہ جونک (لیچ) دوسروں کے خون پر زندہ رہتی ہیں۔ لیکن ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے حلق سے زندہ جونک برآمد کی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=6tQyXJt8gWc

63 سالہ ویت نامی خاتون اپنے حلق میں بے آرامی اور کسی پھوڑے کی شکایت لے کر ہسپتال آئیں تو ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ ان کے حلق کے ایک جانب 6 انچ لمبی جونک چپکی ہوئی ہے جو ان کا خون پی کر زندہ تھی۔ آنکھ، ناک اور حلق کے ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں گوشت کا غیرمعمولی ٹکڑا دیکھا اور اسے فوری طور پر نکالا جو حقیقت میں ایک جونک تھی۔

ہا گیانگ شہر کے ایک ڈاکٹر نگوین تان کا خیال ہے کہ خاتون نے کسی تالاب کا کنویں کا پانی پیا تھا جس میں بچہ جونک تھی اور وہ خاتون کے حلق میں جاکر چپک گئی۔ اس کے بعد خاتون نے سانس لینے میں دقت اور ناک بند ہونے کی شکایت کی اور جب یہ کیفیت مزید خراب ہوگئی تو وہ ہنگامی حالت میں ہسپتال پہنچیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک عجیب طبی واقعہ ہے۔ اگر خون پینے والی اس جونک کو بروقت نہ نکالا جاتا تو یہ یہ دردِ سر، حلق کی بندش اور یہاں تک کہ جان لیوا کیفیات کی شکار بھی ہوسکتی تھیں۔ تاہم اس سے قبل چین میں ایک شخص کے ناک میں تین ماہ سے چپکی جونک کو نکالا گیا تھا اور ایک خاتون کے جسم سے جونک برآمد کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے