6 ماہ میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے: وزارتِ خزانہ

کراچی: وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے اور 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے۔

ترجمان وزارتِ خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریہ بہتر رہے اور جولائی تا دسمبر ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2018 میں بیرونی سرمایہ کاری دسمبر 2017 سے بہتر رہی، تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سے 5 فیصد زائد ہے۔

ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں برآمدات 2 فیصد بڑھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات 2 فیصد کم ہوئیں جب کہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے سے 1994 ٹیرف لائن کی درآمدات 23 فیصد کم ہوئیں۔

ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا تھا کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے، 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے، نجی شعبے نے 6 مہینوں میں 496 ارب روپے قرض لیا اور گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں نجی شعبے 232 ارب روپے قرض لیا گیاتھا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے کو 36 فیصد زائد 212 ارب روپے قرض دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے