کام میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں:ق سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر مستعفی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

اپنے استعفے میں عمار یاسر نے مؤقف اپنایا کہ ‘میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں دباؤ میں کام کرنے کا عادی نہیں، اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کر پارہا اس لیے وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں’۔

عمار یاسر نے استعفے میں لکھا کہ ‘آپ نے وزارت کیلئے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا’۔

خیال رہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت قائم کی ہے جس کے تحت ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے اور ق لیگ کے دیگر ارکان کو وزارتیں بھی دی گئی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے