پیراگون اسکینڈل: خواجہ سعد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

لاہور: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے خواجہ سعدرفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی۔

اس موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی تو نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں لہٰذا جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

خواجہ برادران کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاؤنٹ نہیں جس کی تفتیش کرنی ہو، پیراگون سمیت جو بھی لین دین ہوئی اس کا ریکارڈ موجود ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

خواجہ برادران کی آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے چوتھی پیشی ہے، گرفتاری کے بعد سے اب تک دونوں بھائی 38 دن کا جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے