امریکی صدر کی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے پیشکش اپوزیشن نے مسترد کردی

واشنگٹن: امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے پیش کردہ پیشکش کو مسترد کردیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش کی تھی کہ دستاویزات کے بغیر ملک میں رہنے والے تارکین کو عارضی طور پر تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے ڈیموکریٹس کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالر کے بل کی منظوری دینا ہوگی۔

امریکی صدر نے پیشکش کی کہ بغیر دستاویزات امریکا آنے والے مہاجرین، بچوں اور ایسے افراد جنہیں عارضی تحفظ ملنے کا اسٹیٹس حاصل ہے، انہیں تین سال کے لیے قیام کی اجازت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فریقین کو اس منصوبے کو مان لینا چاہیے اور یہ عقل کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر کی پیشکش مسترد کردی، ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوئی بھی پیش کش قبول نہیں اور وہ انسانی جانوں کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ طریقے سے کچھ نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین کے خلاف سخت ایکشن پر لاکھوں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور شٹ ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا 8 لاکھ سرکاری ملازمین کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے کئی محکموں کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

سرکاری ملازمین کی جانب سے شٹ ڈاؤن امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے جو 28ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے