بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی پر پاکستانی سکھ برادری سراپا احتجاج

sikhsssپاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ نے بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی اور بے گناہ سکھوں کے قتل عام پربھارتی پنجاب پولیس کی درندگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرمناک واقعے سے پوری دنیا کی سکھ برادی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس واقعے سکھوں کے خلاف عالمی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج دنیا بھر میں ہر ملک کے شہری کا جائز اور بنایادی حق ہے ۔ کوئی بھی مذہب کسی دوسری مذہب کی مقدس کتابوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔

sikhss

انہوں نے کہا کہ بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے پوری سکھ برادری کی جانب سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی پنجاب میں سکھوں سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرائیں اور بے گناہ سکھوں کے قتل میں ملوث بھارتی پنجاب کی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔

sikhs

انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے بھی اپیل کی ہے کہ سفارتی سطح پر اس واقعے کی بھرپور مذمت کریں اور عالمی سطح پر سکھوں کے خلاف لیے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

احتجاجی مظاہرے سے علامہ احسان صدیقی،رانا آصف حبیب،پاکستان سکھ کونسل کے صدر سردار تارا سنگھ،سردار من موہن سنگھ،سردار جسوندر سنگھ،سردار منجیت سنگھ،سردار دیپک سنگھ،سردار کرشن سنگھ،سردار ارجن سنگھ،پرکاش پی چنال،پاسٹر رفاقت صادق،سلامت کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے