میکسیکو آئل پائپ لائن دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی

میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل پائپ لائن میں دھماکا ریاست ہڈیگلو میں جمعے کی رات اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے ایندھن کو چوری کرنے میں مصروف تھی۔

حکام کے مطابق دھماکے میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی ہے جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرے مینول لوپز اوبراڈور نے ایندھن چوری کو روکنے کے اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میکسیکو میں ایندھن کی چوری کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے