گھر سے بھاگنے والی 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لاہور: پسند کی شادی کے لیے سیالکوٹ سے بھاگ کر لاہور آنے والی 17 سالہ لڑکی درندگی کا شکار ہوگئی۔

ہڈیارہ کے علاقے میں چھ افراد نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سیالکوٹ سے زاہد نامی لڑکے کے پاس شادی کے لیے لاہور آئی تھی۔ زاہد متاثرہ لڑکی کو اپنے دوستوں کے ڈیرے پر لے گیا جنہوں نے نشے کی حالت میں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں زاہد اور ڈیرے کے مالک اعجاز سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں اجتماعی زیادتی کی دفعہ 376-A شامل کی گی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے