پیپلز پارٹی نے راؤ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب نے بدنام زمانہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار سوالات کے باوجود مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے راؤ انوا ر کا نام لینے سے گریز کیا۔

آصف زردراری کی جانب سے راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے کے سوال کو مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

دریں اثناء اپنی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، سندھ کابینہ میں جیلوں میں سہولیات کےلیے قانون سازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جیلوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کراچی میں بجلی کے بحران میں کمی آئی ہے، آج کابینہ اجلاس میں اہم قوانین اور فیصلوں پر بات ہوئی۔ جیل اور پولیس کے حوالے سے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں، جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے قانون پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سی عمارتیں سندھ کو ملنی تھیں، عمارتوں کی ملکیت سے متعلق سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی پرانی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے شہر میں جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں پر اظہار برہمی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے