انگریزی حرف ‘ایکس’ لکھنے کے معاملے پر ٹوئٹر صارفین منقسم

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ انگریزی حرف ایکس (X) کو لکھنے کے 8 مختلف طریقے ہیں؟ نہیں ناں!

ہم نے بھی آج سے پہلے اس پر غور نہیں کیا تھا، لیکن سکسرز اسمیسے (Sixers Smasey) نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو نہ صرف شش و پنج میں مبتلا کردیا بلکہ ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی۔

سکسرز نے 8 مختلف طرح سے ‘ایکس’ کو لکھنے کا طریقہ شیئر کر کے پوچھا کہ ‘آپ ‘ایکس’ کو کیسے لکھتے ہیں؟’

سکسرز نے سوال کو آسان بنانے کے لیے مختلف رنگوں کے تیر (Arrows) کا استعمال کیا۔

بس اس ٹوئٹ کی دیر تھی کہ ٹوئٹر صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ ‘ایسا تو انہوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا’۔

کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ ‘کیا اس ایک لفظ کو اتنے مختلف طریقوں سے بھی لکھا جاسکتا ہے؟’

قیاس یہی ہے کہ زیادہ تر لوگ 7 یا 8 نمبر طریقہ استعمال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک صارف نے سوال کیا کہ ‘کوئی ایسا بھی ہے، جو اس کے علاوہ کوئی طریقہ استعمال کرتا ہو’۔

ایک اور صارف بھی اس ‘انکشاف’ پر کچھ حیران نظر آئے۔

جبکہ ایک صاحب نے تو ‘ایکس’ لکھنے کی اپنی پریکٹس کی تصویر ہی شیئر کر ڈالی.

تاہم ایک صارف نے میلہ لوٹ لیا اور وہ اپنا ہی ایک طریقہ سامنے لے آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے