منی بجٹ کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

جس کے بعد منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس کے بعد اصلاحاتی پیکج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے سبب اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

رواں ماہ 12 جنوری کو کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا تھا کہ منی بجٹ میں ٹیکس بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا جبکہ ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔

اسد عمر نے مزید بتایا تھا کہ 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے فنانس بل میں کاروبار میں آسانیاں اور سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے