نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سےصارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے