سعد رفیق کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم قیصر امین بٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قیصر امین بٹ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پیراگون ہاؤسنگ سٹی کرپشن کیس کا پس منظر

نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، جس کے بعد نیب لاہور نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے پیراگون رکھ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔

نیب کے مطابق خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے