امریکا میں مسلمانوں کی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز گرفتار

نیویارک سٹی: امریکا میں ایک مسلمان بستی اسلام برگ پر حملہ کرنے کی تیاری کرنے والے 4 امریکی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔ نوجوانوں کے قبضے سے دیسی بم اور بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔

نوجوانوں کو ہتھیار رکھنے اور سازش کرنے کے جرم میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ ان تین نوجوانوں کے علاوہ ایک 16 سالہ بچے پر بھی یہی الزامات ہیں۔ ان میں سے تین نے پہلے ایک ساتھ بوائے سکاؤٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی یہ بستی درجن بھر گھروں پر مشتمل ہے جسے پاکستان کے آئے ہوئے ایک صوفی بزرگ مبارک علی شاہ کی ہدایت پر ان کے مریدوں نے قائم کیا ہے۔ اسکول کی ایک طلبہ نے حملے کی سازش کا انکشاف کیا تھا۔

بستی اسلام برگ 1980 میں قائم ہوئی تھی جب پاکستانی صوفی بزرگ مبارک علی شاہ نے اپنے مریدوں کو شہر کے ہنگاموں سے دور مذہبی طرز زندگی پر مبنی بستی آباد کرنے کی ترغیب دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے