وینزویلا نے امریکا سے تعلقات منقطع کرلیے، سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

کراکس: وینزویلا نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرلیے۔

وینزویلا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جب کہ فورسز اور اپوزیشن کارکنان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

وینزویلین صدر نیکولس مدورو نے امریکی سفارتکار کو 70 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے امریکا سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کرلیے۔

اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کی جانب سے عوام کے سامنے خود کو صدر قرار دیے جانے کے بعد صدر نیکولس مدورو صدارتی محل سے ٹی وی پر قوم سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے لیے اپوزیشن کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

وینزویلین صدر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ اس سرزمین کے لوگ اس کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے