قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر عائد پابندی اٹھالی

‎‎اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ قطر کے دوران قطری حکومت نے 2010 سے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔

وزرات تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی چاول کی درآمد پر سال 12-2011 میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی طرف سے قطر کو غیر معیاری چاول کی سپلائی کے باعث عائد کی گئی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق پابندی ہٹانے سے سالانہ 40 سے 50 ملین ڈالرز کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔‎

2010-11 تک پاکستان قطر کو 80 سے 90 ملین ڈالرز کے 80 ہزار سے ایک لاکھ ٹن سالانہ چاول برآمد کرتا رہا جب کہ گزشتہ پانچ سالوں میں قطر کو چاول کی برآمدات گرکر 20 سے 25 ملین ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

پاکستان قطر کو چاول برآمد کرنے والوں کے چاولوں کے معیار کی انسپیکشن کے لیے ایک تھرڈ پارٹی آڈٹ کروائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے