چینی پرنسپل اور 700 بچوں کی ایک ساتھ ورزشی رقص کی ویڈیو وائرل

بیجنگ: سوشل میڈیا پر ایک اسکول پرنسپل کی 700 بچوں کے ساتھ ورزشی ڈانس کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے جو پرجوش انداز میں بچوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اساتذہ اور بچے ایک ساتھ ورزشی اسٹیپ پر عمل کررہے تھے اور ویڈیو میں اس مہارت کو دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔ اس کا ایک کلپ اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

چین کے صوبے شانکسی کی لینائی کاؤنٹی میں واقعہ ژی گوان پرائمری اسکول کے پرنسپل بھی اس ورزشی ڈانس میں بچوں کے ساتھ شامل ہیں۔ اسکول کی دومنزلہ بلڈنگ پر’انجوائے ہیپی ایجوکیشن‘ لکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’ خوشی سے تعلیم کا لطف اٹھاؤ۔‘
اس ڈانس کو گائبو کہا جاتا ہے جس میں بازو کی حرکتوں کے ساتھ ساتھ ایڑھی اور انگوٹھوں کے اسٹیپ شامل ہوتے ہیں۔ تاہم چین کے کئی اسکولوں میں ایک عرصے سے بچوں کو سخت مشقت اور ورزشیں کرائی جاتی رہیں جس کا مقصد ان کی صحت کو درست رکھنا اور چاق و چوبند بنانا ہے۔

دوسری جنگِ عظیم کےبعد بھی جرمنی اور سوویت یونین کے اسکولوں میں اسی طرح کی ورزش اور ڈانس کے پروگرام رکھے گئے تھے جس کا مقصد بچوں کو ورزش کی ترغیب دلانا اور انہیں جسمانی طور پر لچک دار بنا کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کی جانب راغب کرنا تھا۔

تاہم اس نئی ویڈیو میں زینگ پینگ فائی کی پذیرائی کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے