الجزائر: واجبات ادا نہ کرنے پر ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے خود کو آگ لگا دی

الجیر: الجزائر کے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کو آگ لگا دی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

61 سالہ پروڈیوسر یوسف گوسیم نے نجی ٹی وی چینل ڈی زیئر ٹی وی کے دفتر میں ہی خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے 2017 میں بنائے گئے ایک ڈرامے کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر یوسف گوسیم کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ٹی وی چینل کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا اور یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا۔

دوسری جانب ڈی زیئر ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک کمرشل تنازعہ بدقسمتی سے جھگڑے میں تبدیل ہوا اور ادارے کو یوسف گوسیم کے واقعے پر انتہائی افسوس ہے۔

ٹی وی چینل نے وضاحت دی ہے یوسف گوسیم کے نئے افسر نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے واجبات ادا کردیے جائیں گے۔

الجزائر میں مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے صحافیوں نے یوسف گوسیم کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے