برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

ساؤ پولو: برازيل ميں ڈيم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے جب کہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

جمعہ کے روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی تھی جبکہ تین سو افراد لاپتہ ہیں۔

لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں اب تک 170 افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ 23 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے