وفاقی حکومت نے 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا غیرملکی قرض لیا

اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے دسمبر میں 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا۔

وفاقی حکومت کو جولائی سے دسمبر تک 15 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس ملیں جب کہ چین سے 83 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے27کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں سے 49 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے