سکول کے طالب علم نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کا ای میل ہیک کر لیا

caامریکی اخبارات کے مطابق دنیا بھرکی جا سوسی کرنے والی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا ذاتی ای میل اکاونٹ ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے ہیک کرلیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے جان برینن کا ذاتی ای میل اکاونٹ ہیک کرنے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اسے ہائی اسکول کا ایسا طالب علم بتایا ہے جو امریکا کی خارجہ پالیسی پرنالاں ہے

مبینہ ہیکرنے نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے جان برینن کے کام سے متعلق دستاویز بھی ملی ہیں جس میں سکیورٹی کلیئرنس کے لیے جان برینن کی درخواست بھی شامل ہے۔

ہیکرکا کہنا ہے کہ اس کے ٹوئٹراکاونٹ پرفائلوں کے لنک ہیں جس میں جان برینن کے روابط کی فہرست، سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی فون کالز کی فہرست اور دیگر دستاویز ہیں۔مبینہ ہیکر کی جانب سے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن کے ای میل اکاو¿نٹ تک رسائی حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہا ہے کہ ’ہم ایسی اطلاعات کے بارے میں باخبر ہیں جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے متعلق حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ہیکر نے خود فون کر کے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو ہیکنگ کا بتایا ہے۔کم عمر ہیکر نے ڈائیریکٹر سی آئی اے کو فون کر کے ان کو ان کا سکیورٹی نمبر بھی دیا۔

دریں اثنا سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی سکیورٹی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے