پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوگیا

کراچی: پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوگیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 31 اور جویریہ خان 26 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض بالترتیب 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

بعدازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، جس کا فیصلہ اب سپر اوور میں ہوگا۔

سُپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 18 رنز بنائے اور پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے