شیوسیناکی دھمکیاں،متعددفنکاروں نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

fankarبھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں جاکر کام کرنیوالے پاکستانی فنکار عدم تحفظ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

متعدد پاکستانی اداکار ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کررہے ہیں جب کہ بہت سے فنکار جو اسٹیج شو کا میوزک کنسرٹ کی وجہ سے بھارت جانا چاہتے تھے نے اپنا دورہ منسوخ کردیا،گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ بھارت آکر کام نہ کریں ورنہ انھیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اس سے قبل علی ظفر، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان شکیل صدیقی اور دیگر فنکار بھی بھارتی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے حملوں کی وجہ بھارت میں شوز نہ کرسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے