عمران خان نے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کردیا: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف ایک ہی بات اسپیکر کوکہنے گئے تھے کہ اللہ،رسول کاواسطہ شیخ رشیدکوپی اےسی کاممبرنہ بنانا، لیکن عمران خان نے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے نامزد کردیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا سینئر ترین سیاستدان ہوں ۔’ شہبازشریف تو پہلی مرتبہ منہ اٹھاکر قومی اسمبلی میں آگیا ہے،شہبازشریف کے پاس کیا تجربہ ہے ،شہبازشریف نے تو پٹواری،تھانے اور بیوروکریٹ کےگھروں میں گھس جانےکی سیاست کی ہےاوریہی ان کاتجربہ ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ریاض فتیانہ کی جگہ پی ٹی آئی نے مجھے پی اے سی کے لیے نامزد کیا ہے ،پتہ نہیں اسپیکر کیوں تاخیر کررہے ہیں۔

وزیرریلوے نے کہا کہ بیس سال پہلے جو بیماری شہبازشریف کو جو بیماری تھی آج بھی اس بیماری میں کوئی فرق نہیں آیا،شاید یہ بیماری اس لیے رکھتے ہیں کہ ضمانت میں آسانی ہو ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کی بیماری کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ جب ڈیل میں ناکام ہوگئےتوڈھیل کی طرف چل پڑے ،یہ ڈھیل کو اپنا حق سمجھتے ہیں،یہ بزنس مین سیاستدان ہیں،ان کوڈیل کرناآتی ہے،اب یہ ڈھیلنگ پراسس میں ہیں۔

مسلم لیگ کے رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی شیخ رشید کا پی اے سی میں مقابلہ کرنے کیلئے پی اے سی ممبر بننے کی خواہش پر وزیر ریلوے نے کہا کہ دونوں کو فی الفور پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے