سال کے پہلے ماہ گرمی کے 35 اورسردی کے 2 نئے تاریخی ریکارڈ قائم

لندن: دنیا بھر کے موسمیاتی مراکز سے پریشان کن خبر آئی ہے کہ صرف جنوری کے 31 دنوں میں گرمی کے 35 اور سردی کے دو نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جو آب و ہوا میں تبدیلی اور موسمیاتی شدت کو ظاہر کررہے ہیں۔

امریکا اس وقت پولر ورٹیکس کی جکڑمیں ہے جس کی وجہ سے نارتھ ڈکوٹا سے اوہایوں تک سردی نے روزمرہ زندگی کو منجمند کردیا ہے۔ لیکن دنیا کے دیگر حصوں میں اس سے بھی گھمبیر صورت دیکھی گئی ہے۔ دنیا بھر میں شدید موسمیاتی کیفیات ریکارڈ کرنے والے مرکز’ میکسی میلیانو ہریرا‘ کے مطابق اس جمعرات کی صح تک امریکا میں راک فورڈ اور الینوائے کے علاقے مولائن میں درجہ حرارت منفی 36.1 درجے سینٹی گریڈ تھا جو اس سے قبل ریکارڈ نہیں ہوا تھا۔

جنوبی نصف کرے کے موسمیاتی اسٹیشن اس سے بھی خوفناک کہانی سنارہے ہیں۔ مثلاً جنوبی ویلز کے علاقے نونا میں17 جنوری کی رات کو درجہ حرارت 35.9 درجے سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو آسٹریلیا کی تاریخ میں گرم ترین رات کہلائی ہے۔ اس کے علاوہ ری یونین اور کرسمس جزائر کا درجہ حرارت بھی تاریخی طور پر بلند تھا۔ صرف آسٹریلیا میں ہی اوسط درجہ حرارت 30 درجے سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو واضح طور پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی اس شدید گرمی نے جنگلات میں آگ لگادی بلکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں چمکادڑوں کو گویا اس طرح درخت سے گر کر مرتے دیکھا کہ وہ کسی پکے پھل کی طرح گر رہی ہوں۔

دوسری جانب شکاگو میں درجہ حرارت کم ہوتے ہوتے انٹارکٹیکا ، الاسکا اور قطب شمالی کے برابر ہوگیا جس پر سائنسداں بھی حیران ہیں۔ دوسری جانب ماہرین نے ایک فہرست بنائی ہے جسے تاریخی طور پر اس علاقے کا کم یا زیادہ ترین درجہ حرارت کہا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے علاقوں کلگیرا میں 47 گریفتھ میں 46.4، ایلبری میں 45.3، وول بروک میں 38.7، کوما میں 39.5، کوٹم موندرا میں 43.6، ایوکلا میں 48.6، کرسمس آئی لینڈ ایئرو میں 31.6، سیڈونا میں 48.6، کلیوو میں 46.7، ایڈیلیڈ میں 47.7، ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر 45.8، پورٹ لنکن ایئرپورٹ پر 48.3، پورٹ آگسٹا میں 49.5، سنوٹاؤن میں 47.3، پیرافیلڈ میں 47.7، ایڈنبرا میں 47.5، روزورتھی میں 48.3، نوریٹوپا میں 46، کائٹپو میں 44، اسٹریتھلبن میں 46.7، ڈینلکوئن میں 47.2، سوان ہلز میں 47.5، کیرنگ میں 47، کیابرم میں 47.1، سیل میں 45.5، ینگ میں 43.5، پوئنٹے ڈیس ٹرؤو بیسن میں 37، پوئنٹے ڈیس ٹرؤو بیسن میں 37 اور فرانس کے شہر سیلاؤس میں 31.2، نمیبیا میں 41.7، چلی کے علاقے سانتیاگو میں 38.3، سانتیاگو ایئرپورٹ پر39.3 اور چلی میں ہی توبا لابا میں درجہ حرارت 37.4 درجے سینٹی گریڈ گرمی نوٹ کی گئی جو تاریخی ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب الینوائے راک فورڈ میں منفی 35 اور مولائن میں ہی منفی 36 درجے سردی ریکارڈ کی گئی جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے