وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ لاہور پہنچے جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب کے دیگر افسران شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ جب کہ پولیس اصلاحات اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی ملاقات کی جس کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار، نعیم الحق، افتخار درانی، صمصام بخاری، عائشہ چوہدری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، زلفی بخاری اور دیگر بھی شریک تھے۔

ایوان وزیراعلیٰ کے باہر مزارعین اور قبضہ گروپ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ وزیراعظم کی موجودگی کے دوران قصور کی رہائشی بیوہ حسینہ بی بی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم انصاف دلائیں، میری زمین سے قبضہ چھڑایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے