ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں: پی پی رہنما خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کاکہناہےکہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ کیس ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں ضمانت مل جائے گی، عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں، لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے، ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے، پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں۔

شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے