یوم یکجہتی کشمیر: جے یو آئی کے ورکرز کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ اور تشدد

جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نے خان پور میں تحریک انصاف کے کارکنان پر حملہ کیا اور ڈنڈوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا . خان پور میں شہری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام جماعتوں کے افراد کے علاوہ مقامی شہری بھی شریک تھے . جے یو آئی ف کے کارکنان بھی اپنی جماعت اور ایم ایم اے کے جھنڈے اٹھائے ریلی میں شامل تھے . اس دوران جے یو آئی کے کارکنان نے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی نعرے بازی شروع کر دی .

خان پور میں مذہبی تنظیم جے یو آئی ف کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے مظاہرے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=bmsc3AgLqqM

مقامی صحافیوں کے مطابق تحریک انصاف اور عمران خان کو قادیانی ایجنٹ اور یہودی لابی کہنے پر عام شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنان نے جب انہیں روکا تو جے یو آئی کے کارکنان نے ان پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا . اس دوران شہریوں اور پولیس نے بیچ بچاو کرانے کی کوشش کی . جمیعت علمائے اسلام ف کے قائدین بھی تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر کرتے ہیں جس سے ان کے کارکنان میں مزید اشتعال پیدا ہوتا ہے . واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جے یو آئی ف کے کارکنان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان قادیانیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ، تحریک انصاف کے کارکنان نے انہیں روکا جو تصادم کا سبب بنا . موقع پر موجود افراد نے کہا کہ جان بوجھ پر یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے