کرک: مسافر وین اور ڈبل کیبن گاڑی میں ٹکر کے بعد آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق

کرک: انڈس ہائی وے پر ایک مسافر وین، ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اسپینا بانڈہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کےبعد ہائی ایس میں آگ لگ گئی اور شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 11 جبکہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے