حکومت کا شہبازشریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دفتر کو استعمال کیا جارہا ہے، نیب کیسز میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سے میں شامل کیا جارہا ہے، اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پی اے سی میں شامل کرنے کی بات کی گئی۔

[pullquote]سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی: فواد[/pullquote]

وزیراطلاعات نے دعویٰ کیا کہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی، سیمنٹ، ڈیزل، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے، منافع خوری کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، قیمتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینےکیلیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے، موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 1.8 فیصد ہے جب کہ (ن) لیگ کے دورِ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.5 تھی۔

فواد چوہدری نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں مہنگی گیس کا معاہدہ کیا گیا جس پر سبسڈی دینی پڑتی تھی، کابینہ اجلاس میں اضافی گیس بل پر بیرونی آڈٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

[pullquote]نیب اختیارات میں کمی نہیں کررہے: وزیراطلاعات[/pullquote]

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نیب کے اختیارات میں کمی نہیں کررہے، اسے طاقتور کرنے کی ضرورت ہے، نیب کی کارروائی میں غیرجانبداری ور شفافیت انتہائی لازم ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کابینہ اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج اور حکومت کے درمیان تاریخ کی بہترین کو آرڈینیشن ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے