ملاکنڈ سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ دفتر کی زمین پر قبضہ کی تیاری

حمد نوازملاکنڈ: سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ دفتر کا پچھلا حصہ جس کی لمبائی تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مربع فٹ ہے۔ یہ زمین سالوں سے خالی پڑی ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر کے کچھ لوگ اس زمین کو اپنے قبضے میں لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ،ایم این اے اور ایم پی اے اس زمین پر سرکاری سکول، کالج یا دوسرا دفتر بنایا جائے ۔

دوسری طرف سی اینڈ ڈبلیو بٹ خیلہ سٹور میں پانچ رولر کھڑے ہیں جو مکمل طور پر خراب ہیں اور کسی کام کے نہیں لیکن اس رولرز کیلئے 9 ڈرائیورز اور 2 صفائی کرنے والے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ڈرائیورز اور صفائی کرنے والے مفت میں ہر سال لاکھوں روپے کی تنخواہیں لے رہے ہیں جو ادارے پر بوجھ سے کم نہیں۔

مقامی لوگ کہتے ہیں اگر وقت پر کروڑوں روپے کی خراب مشنری کو فروخت کیا جائے تو حکومت زیادہ نقصان سے بچ سکتی ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے