خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے چیف سیکریٹریز تبدیل

حکومت نے خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے چیف سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 21 کے محمد سلیم کو چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری آزادکشمیر خواجہ داؤد احمد کو بھی ہٹا کر ان کی جگہ مطہر نیاز رانا کو آزادکشمیر کا چیف سیکریٹری تعینات کیا ہے۔ گریڈ 21 کے مطہر نیاز رانا ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار تعینات تھے۔

چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد 21 گریڈ کے خواجہ داؤد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ خواجہ داؤد احمد کو 3 سال کےلیے ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے