لاہور (کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاﺅن میں خالہ زاد بھائی کی اپنی 7سالہ کزن کے ساتھ جنسی زیادتی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے واقع کا نوٹس طلب کرلیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاو¿ن میں 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کامعاملہ،متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے نامزدملزم گل بازکوگرفتارکرلیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او سے واقع کا نوٹس طلب کرلیا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزم بچی کا خالہ زاد بھائی تھا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)لٹن روڈ اور ساندہ کے علاقہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کردیں۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں 60سالہ معمر شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کرراہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ساندہ کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب 26سالہ نوجوان کی پڑی ہوئی لاش کی بھی اطلاع پولیس کو کردی گئی جنہوں نے پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پہچان نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردی ۔پولیس نے ان دونوں مرنے والوں کے بارے میں بتایا کہ دونوں حلیے سے نشی معلوم ہوتے ہیں اور ان کے مرنے کی وجہ نشہ زیادہ مقدار میں لینے اور سردی ہے۔
لاہور (کرائم رپورٹر)سول لائن کے علاقہ میں چار شرابیوں کو نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان سے شراب برآمد کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لاکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ میں چڑیا گھر کے قریب سڑک پر نشے میں دھت چار افراد جو کہ غل غپاڑہ کررہے تھے شہریوں کی پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کرنے کی وجہ سے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے شراب برآمد کرتے ہوئے حوالات میں بندکر کے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوﺅں اور پولیس کی مڈبھیڑ ،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گرفتار جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس ان کو تلاش کرنے میں ناکام ۔ذرائع کے مطابق شفیق آباد پولیس نے بلڈنگ مٹیریل والی دوکان میں واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا جس پر انہوں نے گولی چلادی جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی فائرنگ کی تو اس دوران ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے ملزم سے بیس ہزار روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی ،ملزمان کی تلاش جاری تاحال ابھی تک ان کا کوئی بھی سراغ نہ لگ سکا ۔
لاہور (کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقہ سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اصغر علی گرفتار کرلیا جس پر مختلف پولیس اسٹیشنز میں منشیات فروشی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات بھی درج ہیں ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے ایک کلو آٹھ سو پچاس گرام چرس برآمد کرتے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایر یا کے علاقہ میں پولیس کی طرف سے پتنگ بازی کے خلاف بڑی کاروائی ،ملزمان سے گڈیاں ،ڈوریں اور چرخیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 25افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے پتنگیں ،ڈوریں اور چرخیاں برآمد کرتے ہوئے مقدما ت کا اندراج کرلیا۔
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں896 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔412معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں413ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر467اور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت233متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد73حادثات میں81متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان60حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1027متاثرین میں812مرد اور215خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں152فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور605افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ270زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں713موٹر سائیکلز،112آٹو رکشے،96موٹر کاریں،42وین12مسافربسیں،25ٹرک اور125دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
لاہور (کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقہ میں کالج کے طلباءنے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکالات بھی پیش آئیں اور کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ ایم اے او کالج کے طلبہ کا لوئر مال روڈ بلاک کر کے احتجاج۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ ایم اے او چوک کے اطراف سے ٹریفک بند، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)شوکت خانم اسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار، پولیس نے شوکت خانم سمیت مختلف اسپتالوں سے خیراتی و چندہ بکس چرانے والی خاتون چور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ نے 15 پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال سے ڈونیشن بکس چرانے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس رسپانس یونٹ نے ملزمہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام رابعہ ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جاکر وارداتیں کرتی تھی، ملزمہ شوکت خانم کے علاوہ جناح اور گنگا رام سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی وارداتیں کر چکی ہے۔
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ،ڈولفن فورس اہلکار نے اپنی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پروائرل کردی جس میں ڈولفن فورس کااہلکار پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالفن فورس کے اہلکار نے موبائل ایپ پرپتنگ بازی کا خونی کھیل کھیلنے کے دوران اپنی بنائی ویڈیو وائر ل کردی ۔ ایس پی ڈولفن فورس بلال ظفر کا کہنا ہے کہ اہلکار کی ویڈیو کلپ کو چیک کررہے ہیں۔ نشاندہی ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ڈالفن فورس کے اہلکار کو پتنگ بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور (کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقہ سے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قبضہ سے ہنڈا125،دوسی ڈی70،موبائلز، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ لٹن روڑ، مغلپورہ، راوی روڑ، مستی گیٹ کے علاوہ دیگر تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزم چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزموں میں جاوید کا تعلق دیپالپور، عبدالحفیظ ہربنس پورہ جبکہ عادل کا تعلق غازی آباد سے ہے۔
لاہور (کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ سے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ زاہد کو اس کے ساتھی وشال مسیح سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکلیں ،موبائل چار عدد اور دو عددپسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور او کی ہدایت پر موٹر سائیکل پر سفر کر نے والی خواتین کو حادثات سے بچانے اور دوران سفر اختیاط برتنے کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی اٹلس ہنڈ کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ میں آگاہی مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔اس مو قع پرڈی ایس پی ٹریفک سرکل گلبرک منیر بٹ، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع ،ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو حادثات سے بچاو¿ کے حوالے سے ایجوکیٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا انتہائی ضروری ہے۔ہمیشہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہی حادثات جنم لیتے ہیں۔شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی جانب سے اس مہم کا خیر مقدم کرنے ساتھ ساتھ مہم کو خوب سراہا جارہا ہے۔ٹریفک روڈ سیفٹی ٹیم نے چوتھے روز بھی رکشو ں پر آگاہی فلیکسز لگائی گئیں۔
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی تین روزہ میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے پولیس افسران اوراہلکاروں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کیئے۔پہلے مرحلے میں دو ہزار ملازمین کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جسمانی صحت کو برقرار رکھنے اور ہیپاٹائٹس سے بچاو¿ کے لیے اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جن ملازمین کا ٹیسٹ خدانخواستہ مثبت آیا ان کو مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔سید کرار حسین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پولیس لائنز میں تین واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔اس اقدام کا مقصد پولیس ملازمین کیلئے نہ صرف صاف پانی مہیا کرنا ہے بلکہ ہیپاٹائٹس سمیت مضرِصحت پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں سے پولیس افسران و ملازمین کا تحفظ یقینی بنانا بھی ہے۔ تین روز جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ کا آج پہلا روزہ تھا۔پولیس افسران و ملازمین کوپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کی یہ سہولت 13 فروری تک فراہم کی جاتی رہے گی۔ میڈیکل کیمپ میں روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ملازمین کامیڈیکل چیک اَپ کیا جارہا ہے